ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں دو لاریوں کی ٹکر؛ ایک ہلاک ، تین زخمی

یلاپور میں دو لاریوں کی ٹکر؛ ایک ہلاک ، تین زخمی

Fri, 12 Aug 2022 00:43:25    S.O. News Service

یلاپور 11/اگست (ایس او نیوز)  دو لاریوں کے درمیان ہوئی  آمنے سامنے  کی ٹکر میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کو یلاپور تعلقہ کے ہیٹین بیل، نیشنل ہائی وے 63 پر پیش آیا۔  ٹکر کے بعد دونوں لاریوں نے پورے راستے کو بند کردیا تھا جس کی وجہ سے   کچھ دیر کے لیے ٹریفک میں خلل پڑا۔

مرنے والے کی شناخت مہاراشٹرا کے نندیاڈ لوہا تعلقہ کے رہنے والے پرمیشور لکّن دکلواڈ (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسی علاقہ کے رہنے والے راجو بابو راو  (24)، مدھیہ پردیش بوتھل پٹیل واڈا کے رہنے والے  جسپال سنگھ (59) اور دلیپ  ماروتی (24) حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو یلاپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے ہبلی اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔

یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: